لاہور: برائلر گوشت مسلسل مہنگا، نرخ مزید 10 روپے کلو بڑھا دیئے گئے

Published On 29 January,2021 09:38 am

لاہور: (دنیا نیوز) لاہور میں برائلر کی سپلائی کھپت کے مقابلے 50 فیصد کم ہو گئی جس کے سبب آج برائلر گوشت 10 روپے کلو مہنگا ہو گیا۔

برائلر گوشت کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ، گزشتہ روز قیمت 277 روپے کلو تھی جو بڑھ کر287 روپے کلو ہو گئی۔ رواں ہفتے مجموعی طور پر 40 روپے کلو تک مہنگا ہوا۔ اتوار کے روز برائلر گوشت 247 روپے کلو تھا جو مسلسل اضافے ے ساتھ آج 287 روپے کلو کی سطح پر پہنچ چکا ہےـ

برائلر ٹریڈرز کے مطابق برائلر کی سپلائی کم ہو رہی ہے جس سے قیمتیں زیادہ ہیں۔ نرخ صارف کی قوت خرید سے باہر ہونے کے باعث دکانداری بھی متاثر ہورہی ہے۔