ملک کے اکثر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا: محکمہ موسمیات

Published On 29 January,2021 09:11 am

لاہور: (دنیا نیوز) محکمہ موسمیات نے آج بھی ملک کے اکثر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہنے کی پیشگوئی کی ہے۔

موسم کا حال بتانے والوں کے مطابق آج بھی بالائی خیبرپختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں سردی کی شدت برقرار رہے گی۔ شمالی بلوچستان میں بھی موسم شدید سرد رہنے کا امکان ہے۔ ملک کے بالائی علاقوں میں درجہ حرارت نقطہ انجماد سے بھی کئی درجے نیچے رہنے کی پیشگوئی ہے۔

 

Advertisement