لاہور: (ویب ڈیسک) ٹک ٹاک سٹار حریم شاہ نے پشاور ہائیکورٹ کی طرف سے ٹک ٹاک پر پابندی کے فیصلے کو درست قرار دیدیا۔
نجی ٹی وی سے خصوصی بات کرتے ہوئے ٹک ٹاک سٹار نے کہا کہ اس سے قبل جب ٹک ٹاک کو بند کیا گیا تھا تو ہم نے آواز اٹھائی تھی اور صدائیں بلند کیں تھیں کہ ٹک ٹاک پر پابندی کسی مسئلہ کا حل نہیں، تاہم اس کے باوجود کچھ لوگوں نے ٹک ٹاک ویڈیو بنانے کے لیے جان تک دے دی۔ اس طرح کی حرکتیں کرنے کے بعد حکومت کو مجبور کیا گیا کہ احکامات صادر کیے جائیں۔
یہ بھی پڑھیں: ملک میں ایک بار پھر ٹک ٹاک ایپ پر پابندی عائد، پی ٹی اے نے احکامات جاری کردیے
انہوں نے کہا کہ میں اس فیصلے پر عوام کو قصور وار قرار دیتی ہوں کیونکہ ہماری عوام ایسی ہے کہ اسے کوئی چیز مل جائے تو ہم اعتدال کی بجائے اس کا غلط استعمال کرنا شروع کر دیتے ہیں۔
ٹک ٹاک سٹار حریم شاہ نے پشاور ہائیکورٹ کی طرف سے ٹک ٹاک پر پابندی کے فیصلے کو درست قرار دیدیا۔
ان کا کہنا تھا کہ فحاشی والی ویڈیو ٹک ٹاک پر موجود تھیں اس سے قبل ہمیں اداروں کی طرف سے متنبہ کیا گیا تھا کہ فحش ویڈیو بنانے سے بعض آ جائیں، جس کے بعد سب نے یقین دہانی کرائی تھی کہ کوئی ایسی ویڈیو نہیں بنائیں جو کریمینل ایکٹ پر مبنی ہوں۔
یہ بھی پڑھیں: میرا شادی کا ارادہ نہیں، شیخ رشید میرے بھائی ہیں: حریم شاہ
حریم شاہ نے اپنے مداحوں کو پیغام دیتے ہوئے کہا کہ حکومت جب بھی کوئی فیصلہ کرتی ہے تو اس میں ہمیں مد نظر رکھتے ہوئے کرتی ہے، ہمیں اگر کوئی ویڈیو بنانی ہے تو ایسی ویڈیو بنائیں جس کا کوئی مقصد ہو۔