یہ حقیقی عورت مارچ ہے: اداکارہ عتیقہ اوڈھو نے یوم پاکستان پریڈ کی تصویر شیئر کر دی

Published On 26 March,2021 06:04 pm

لاہور: (ویب ڈیسک) سینئر اداکارہ عتیقہ اوڈھو نے یومِ پاکستان پریڈ میں خواتین دستے کی مارچ کو حقیقی عورت مارچ قرار دیدیا۔

انہوں نے سوشل میڈیا پر پریڈ میں شامل خواتین کی تصویر جاری کرتے ہوئے کہا کہ حقیقی عورت مارچ یہ ہے۔

اداکارہ نے لکھا کہ یہ وہ مارچ ہے جسے ہم ہر 23 مارچ کو دیکھتے ہیں اور یہی مارچ ہمیں پاکستان کی حقیقی کہانی سناتی ہے۔ ماشاءاللّٰہ سے خواتین ہر میدان میں آگے بڑھ رہی ہیں۔
 

Advertisement