بھارتی پنجابی گلوکار ٹریفک حادثے میں ہلاک

Published On 30 March,2021 05:16 pm

امرتسر: (ویب ڈیسک) بھارتی فلم انڈسٹری کے پنجابی گلوکار امرتسر کے قریب کارحادثے میں ہلاک ہو گئے ہیں ۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق بھارت کے پنجابی گلوکار دلجان صبح پونے 4 بجے گاڑی پر کپور تھلا سے امرتسر جارہے تھے کہ راستے میں جندیالہ کے مقام پر ان کی گاڑی کو حادثہ پیش آیا اور شدید زخمی حالت میں انہیں قریبی ہسپتال منتقل کیا گیا لیکن حالت زیادہ خراب ہونے کے باعث انہیں امرتسر ہسپتال میں ریفر کر دیا گیا لیکن وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دنیا سے رخصت ہو گئے۔

دلجان نے بھارتی گلوکاری کے مقابلے پر مبنی شو سے شہرت حاصل کی تھی، دلجان کپور تھلاکے رہنے والے تھے، گلوکار کی اہلیہ اور بیٹی کینیڈا میں مقیم ہیں اور 5 اپریل کو بھارت آئیں گی جس کے بعد ان کی آخری رسومات ادا کی جائیں گی ۔
 

Advertisement