ٹک سٹار حریم شاہ کی گووندا کے ساتھ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

Published On 27 April,2021 05:46 pm

لاہور: (ویب ڈیسک) ٹاک سٹار حریم شاہ کی ان دنوں ویڈیو وائرل ہو رہی ہیں جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وہ بالی وو ڈاداکار گووندا کے ہمراہ ہیں۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اداکارہ حریم شاہ کی جانب سے حال ہی میں ویڈیوز شیئر کی گئی ہیں جن میں انہیں گووندا کے ساتھ دیکھا جا سکتا ہے۔ ویڈیو میں حریم شاہ کو بالی وڈ اداکارکے ساتھ اکیلے جبکہ ویڈیو میں گووندا کو صندل خٹک اور حریم شاہ کے ہمراہ سیلفی بناتے دیکھا جاسکتا ہے۔

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے حریم شاہ نے بتایا کہ دونوں ویڈیوز مختلف مقامات اور اوقات پر بنائی گئی ہیں۔ ایک ویڈیو ایک سال قبل دبئی میں بنائی گئی جہاں ان کی ملاقات گووندا اور ان کی اہلیہ سے ایک ڈنر پر ہوئی ۔ دوسری ویڈیو (صندل خٹک کے ہمراہ)کچھ ماہ قبل کورونا کے دوران دبئی میں ہی بنائی گئی۔

حریم شاہ کے مطابق گووندا سے ان کی ملاقات ایک نجی کمپنی کی افتتاحی تقریب میں ہوئی، گووندا اس تقریب کے مہمان خصوصی تھے جب کہ حریم کمپنی کی سفیر تھیں ۔ گووندا ایک رحم دل اور حقیقی زندگی میں بھی خوش مزاج شخصیت ہیں ۔

ٹک ٹاک سٹار نے مزید بتایا کہ وہ گوووندا سے قبل بھی بالی وڈ کی متعدد شخصیات سے مل چکی ہیں جن میں اداکارہ شردھا کپور، اداکار شکتی کپور، شیکھر ثمن، ڈانسر پربھو دیوا شامل ہیں ۔
 

Advertisement