کیا کورونا جیسی بری چیز پاکستان، بھارت میں اتحاد کا ذریعہ بن سکتی ہے؟ شنیرا

Published On 27 April,2021 07:08 pm

لاہور: (ویب ڈیسک) سماجی کارکن اور وسیم اکرم کی اہلیہ شنیرا اکرم نے کہا ہے کہ کیا کورونا جیسی بری چیز پاکستان اور بھارت میں میں اتحاد کا ذریعہ بن سکتی ہے۔ ایک دن ایسا ضرور ہو گا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم کی اہلیہ اور ملک میں سماجی کارکن شنیرا اکرم کو بھی بھارت کی ابتر صورتحال میں پاکستانیوں کے جذبہ خیر سگالی کے تحت پیغامات نے متاثر کردیا۔

انہوں نے سوشل میڈیا سائٹ ٹوئٹر پر جاری ایک ٹوئٹ میں کہا کہ پاکستان میں بھارت کیلئے ہر سو ہمدردانہ پیغامات کا سلسلسہ جاری ہے۔ کیا کورونا جیسی بری چیز پاکستان، بھارت میں اتحاد کا ذریعہ بن سکتی ہے۔ میں پرامید ہوں انشاءاللہ ایسا ایک دن ضرور ہوگا۔

شنیرا نے اپنے ٹوئٹ میں پاکستان کی جانب سے بھارت کیلئے بنائے گئے ٹرینڈز کا بھی اپنے ٹوئٹ میں استعمال کیا۔

ایک اور ٹوئٹ میں شنیرا نے شاعرانہ انداز اپناتے ہوئے لکھا کہ مشکل گھڑی میں مجھے پکارو، ہم ساتھ مل کر لڑیں گے۔

اس کے بعد انہوں نے پاکستان اور بھارت کے جھنڈے کا استعمال کیا جس سے صاف واضح ہے کہ ان کا یہ پیغام بھارتی عوام اور پاکستانیوں کیلئے ہے۔

Advertisement