اداکار علی سفینہ بھی کورونا وائرس کا شکار ہوگئے

Published On 29 April,2021 10:52 am

اسلام آباد: (روزنامہ دنیا) اداکار علی سفینہ بھی کورونا وائرس کا شکار ہوگئے جس کے بعد انہوں نے قرنطینہ کرلیا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق علی سفینہ نے ٹوئٹر پر مداحوں کو کورونا سے متاثر ہونے سے متعلق بتایا۔اپنے ٹویٹ میں علی سفینہ نے کہا کہ دوستو، تقریباً ایک سال سے زائد عرصے تک وبا کو چکمہ دینے کے بعد میرا کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آگیا ہے ۔ علی سفینہ نے نجی چینل سے نشر ہونے والے ڈرامے  تاکے کی آئے گی بارات  سے بہت زیادہ شہرت پائی تھی۔

واضح رہے کہ کورونا وائرس میں کئی دیگر اداکار بھی مبتلا رہ چکے ہیں، چند روز قبل بشری انصاری کی بہن سنبل شاہد کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا۔ رواں برس اداکار علی عباس،علی رحمن، سمیع خان کے علاوہ اداکارہ آمنہ الیاس کورونا میں مبتلا رہ چکی ہیں۔
 

Advertisement