امریکی ڈالر 26 پیسے گر گیا، سٹاک مارکیٹ میں 196 پوائنٹس کی کمی

Published On 29 April,2021 10:09 am

کراچی: (دنیا نیوز) امریکی ڈالر کی قدر میں مزید کمی کے بعد پاکستانی روپے کی قیمت میں 26 پیسے کا اضافہ دیکھا گیا۔ سٹاک مارکیٹ میں 196 پوائنٹس کی کمی ہوئی۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں 196پوائنٹس کی کمی کے بعد 100انڈیکس 44 ہزار 863 پوائنٹس پر بند ہوا۔ دوسری جانب امریکی ڈالر انٹر بینک مارکیٹ میں 26 پیسے گراوٹ کے بعد 153 روپے 61 پیسے پر بند ہوا۔

گذشتہ روز انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں 62 پیسے کمی دیکھنے میں آئی تھی، جس کے بعد قیمت 154 روپے 50 پیسے سے کم ہو کر 153 روپے 88 پیسے ہو گئی۔
 

Advertisement