ملک میں زیادتی کے بڑھتے کیسز المیہ، عورتیں، بچے کیا جانور بھی محفوظ نہیں: سونیا حسین

Published On 29 April,2021 11:12 am

کراچی :(روزنامہ دنیا) اداکارہ سونیا حسین نے کہا کہ ہمارے ملک میں زیادتی کے بڑھتے کیسز المیہ ہے، عورتیں، بچے حتی کہ جانور بھی محفوظ نہیں۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق ان خیالات کااداکارہ نے ایک انٹر ویو میں کیا ۔ان کاکہناتھاکہ ہمارے ملک میں انصاف کسی چڑیا کا نام نہیں ہے کیونکہ یہاں عام آدمی ہمیشہ انصاف کی طلب میں مارا مارا پھرتا ہے لیکن اُسے انصاف نہیں ملتا۔جس ملک میں کتّوں کا قانون ہو، جہاں بچے ، بچیاں، عورتیں، کتّے ، بلیاں اور یہاں تک کے قبروں میں لاشیں بھی محفوظ نہ ہوں تو وہاں سوشل میڈیا پر پوسٹس لگانے اور احتجاج کرنے سے کچھ حاصل نہیں ہوگا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ وہ اُن تمام لوگوں سے معذرت خواہ ہیں جنہیں اُن کے الفاظ نامناسب اور غیر اخلاقی لگے ۔ ’سچ تو یہ ہے کہ اس وقت اُن کے اندر جتنا غصّہ اور غبار ہے اُس کے آگے یہ الفاظ بہت کم ہیں۔ہم ایسے بدعنوان اور نا اہل رہنماؤں کے مستحق نہیں ہیں۔
 




Recommended Articles