ہنگری کے وزیر برائے خارجہ امور کا سرکاری دورہ، جمعہ کو اسلام آباد پہنچیں گے

Published On 29 April,2021 05:16 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) ہنگری کے خارجہ امور اور تجارت کے وزیر سرکاری دورے پر بروز جمعہ مورخہ 20 اپریل کو اسلام آباد پہنچیں گے۔

تفصیل کے مطابق ہنگری کے خارجہ امور اور تجارت کے وزیر PETER SZIJJARTO پاکستان میں کاروباری مواقع کی تلاش کیلئے سرکاری دورے پر پاکستان پہنچیں گے، ان کے ہمراہ ایک اعلیٰ سطح کا تجارتی وفد ہوگا۔

ہنگری کے وزیر خارجہ، پاکستانی ہم منصب شاہ محمود قریشی سے ملاقات اور وفود کی سطح پر بھی مذاکرات کریں گے۔

مذاکرات میں موجودہ دو طرفہ تعلقات کا جائزہ اور ان تعلقات کو اگلی سطح پر لے جانے کیلئے پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

دونوں وزرائے خارجہ خصوصاً دو طرفہ تجارت، معیشت اور زرعی تحقیق ،غذائی صنعت جیسے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر توجہ مرکوز کریں گے۔

وہ علاقائی اور عالمی امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔ دونوں وزرائے خارجہ پاکستان ہنگری اقتصادی سفارتکاری کی تقریب سے مشترکہ طو ر پر خطاب کریں گے جس میں ہنگری کا کاروباری و فد اور پاکستانی کمپنیوں کے نمائندے شرکت کریں گے۔

پاکستان اور ہنگری کے درمیان مشترکہ مفادات کے مختلف شعبوں میں دو طرفہ تعاون فروغ پا رہا ہے۔
 

Advertisement