مزدور ہمارے ہیروز، متحد ہوکر حقوق کے لئے آواز بلند کرنی چاہیے: علی ظفر

Published On 01 May,2021 10:09 pm

لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان کے معروف گلوکار علی ظفر نے کہا ہے کہ تمام انسان برابر ہیں۔ مزدور ہمارے اصل ہیروز ہیں، ہمیں متحد ہوکر ان کے حقوق کے لئے آواز بلند کرنی چاہیے۔

پاکستان کے معروف گلوکار علی ظفر نے مزدوروں کی محنت، لگن اور جذبے کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر گلوکار علی ظفر نے مزدوروں کے عالمی دن پر گانا "ہم مزدور" ریلیز کر دیا، میوزک ویڈیو میں ملکی معیشت میں محنت کش خواتین کے کردار کو بھی اجاگر کیا گیا ہے۔

علی ظفر نے ویڈیو پیغام میں کہا کہ مزدور ہماری ملک کی معیشت کا پہیہ چلاتے ہیں لیکن انہیں وہ عزت، تعریف اور اجرت نہیں ملتی جس کے وہ حقدار ہیں، ہم ائیر کنڈیشنڈ کمروں میں موبائل فون کے ساتھ کھیلتے ہوئے چھوٹی چھوٹی چیزوں کے بارے میں پریشان ہوجاتے ہیں لیکن ہم ان مشکلات کا تصور بھی نہیں کرسکتے جن کا سامنا ان مزدوروں کو روزانہ کی بنیاد پر کرنا پڑتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ مزدور ہمارے اصل ہیروز ہیں، ہمیں متحد ہوکر ان کے حقوق کے لئے آواز بلند کرنی چاہیے، تمام انسان برابر ہیں، ان مزدوروں کو بھی پروکار زندگی اور بنیادی سہولیات میسر ہونی چاہئیں۔

Advertisement