پاکستانی طلبہ کی بنائی مختصر فلم نے 3 عالمی ایوارڈز جیت لئے

Published On 09 May,2021 09:35 am

لاہور:(روزنامہ دنیا) انتہائی کم بجٹ میں پاکستانی طلبہ کی جانب سے بنائی گئی مختصر فلم ’’ دریا کے اس پار‘‘ نے امریکا میں ہونے والے عالمی فلم فیسٹیول میں تین بڑے ایوارڈز جیت لئے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق فلم کا ٹریلر رواں برس جنوری میں جاری کیا گیا تھا اور مذکورہ فلم کو متعدد عالمی فیسٹیول میں بھجوایا گیا ۔فلم دریا کے اس پار کو نیویارک سٹی میں ہر سال ہونے والے عالمی فیسٹیول میں 6 نامزدگیاں ملی تھیں۔

نیویارک سٹی انٹرنیشنل فلم فیسٹیول کی ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق فلم دریا کے اس پار نے بہترین ڈائریکٹر، بہترین مرکزی اداکارہ اور بہترین خیال کا ایوارڈ اپنے نام کیا۔