لکی مروت میں پولیس موبائل پر شرپسندوں کا حملہ، اے ایس آئی شہید، 2 دہشتگرد بھی ہلاک

Published On 09 May,2021 10:49 am

لکی مروت: (دنیا نیوز) لکی مروت میں پولیس موبائل پر شرپسندوں کے حملے کے دوران اے ایس آئی شہید، کانسٹیبل زخمی ہو گیا، جوابی کارروائی میں 2 دہشتگرد مارے گئے۔

رپورٹ کے مطابق کراچی پشاور انڈس ہائی وے پر نامعلوم دہشت گردوں نے پولیس موبائل پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں اے ایس آئی محمد شاہ خان شہید جبکہ ایلیٹ فورس کانسٹیبل انواراللہ زخمی ہو گئے۔ پولیس نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے فرار ہوتے دہشت گردوں کا تعاقب کیا، فائرنگ تبادلے میں 2 دہشت گرد بھی مارے گئے۔

پولیس کے مطابق دہشت گردوں کی شناخت نہیں ہو سکی، شرپسند موٹرسائیکل پر سوار تھے جنہوں نے تھانہ ڈاڈیوالہ کی پولیس موبائل کو نشانہ بنایا۔