پشاور: (دنیا نیوز) خیبر پختونخوا فوڈ سیفٹی اتھارٹی کا ملاوٹ مافیا کے خلاف کریک ڈاؤن، مختلف اضلاع میں متعدد بیکریاں سیل کردی گئیں۔
فوڈ اتھارٹی کے مطابق نوشہرہ کے علاقے اکوڑہ خٹک میں 4 بیکریاں سیل کی گئیں، بیکریوں سے 680 کلوناقص گھی، مضرصحت سویٹس اور کیمیکلز برآمد ہوئے، چارسدہ میں بیکری سے غیرمعیاری مٹھائیاں اور 500 لیٹر سے زائد جعلی مشروبات برآمد ہوئے۔
دیر لوئر میں بیکری سے 700 کلو سے زائد ناقص مٹھائیاں برآمد ہونے پر بیکری کو سیل کیا گیا،ایبٹ آباد میں بیکری سے 150 کلو ناقص سویٹس، 650 خراب انڈے برآمد ہوئے، پشاور کے انڈسٹریل اسٹیٹ میں 350 کلو مضر صحت مٹھائیاں اور خراب انڈے برآمد ہونے کے بعد بیکری کو سیل کردیا گیا۔