لاہور: (دنیا نیوز) معاون خصوصی فردوس عاشق اعوا ن نے ماوں کے عالمی دن کے موقع پر کہا ہے کہ ماں سے اظہار محبت کسی ایک دن تک محدود نہیں ہوسکتا، ماں کی کمی کسی انسان کی زندگی کا سب سے بڑا نقصان ہے۔
معاون خصوصی اطلاعات پنجاب ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے مدرز ڈے کے موقع پر ٹویٹر پیغام میں کہاکہ آج دنیا بھر میں ماں سے محبت کے اظہار کا دن منایا جارہا ہے، ماں وہ ہستی ہے جو ہر وقت اولاد کے گرد دعاؤں کا حصار بنا رکھتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ یقینا ماں کی کمی کسی انسان کی زندگی کا سب سے بڑا نقصان ہے،ماں کسی بھی قیمت پر اپنی اولاد کو مشکل میں نہیں دیکھ سکتی۔
یقینا ماں کی کمی کسی انسان کی زندگی کا سب سے بڑا نقصان ہے۔ ماں اس ہستی کا نام ہے جسکا اس زمین پر کوئی نعم البدل ہو ہی نہیں سکتا۔ دکھوں اور مشکلات کو اپنی ذات تک محدود رکھ کر اپنے حصے کی خوشیاں بھی اپنے بچوں کے نام کرنے والی تمام عظیم ماؤں کو سلام!
— Dr. Firdous Ashiq Awan (@Dr_FirdousPTI) May 9, 2021