اسلام آباد: (دنیا نیوز) معروف فنکار و ہدایتکار فاروق قیصر کو اسلام آباد کے ایچ الیون قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا۔
پاکستان کے نامور فنکار، ہدایت کار اور وی او آرٹسٹ فاروق قیصر کی نماز جنازہ اسلام آباد میں ادا کی گئی جس میں آئی جی موٹر ویز کلیم امام، جماعت اسلامی کے سینئر رہنما میاں محمد اسلم سمیت شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ جس کے بعد انہیں اسلام آباد کے ایچ الیون قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: ممتاز فنکار فاروق قیصر عرف انکل سرگم انتقال کر گئے
فاروق قیصر کافی عرصہ سے عارضہ قلب میں مبتلا تھے، گزشتہ روز دل کا دورہ پڑنے پران کا انتقال ہوا تھا۔