عائشہ عمر نے بھی گال گدوت کو کھری کھری سنا دیں

Published On 20 May,2021 10:08 am

کراچی: (روزنامہ دنیا) اداکارہ عائشہ عمر نے بھی اسرائیلی نژاد امریکی اداکارہ گال گدوت کے ٹویٹ پر انہیں حقیقت دیکھنے کا کہتے ہوئے کھری کھری سنا دی۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق اداکارہ عائشہ نے کہا کہ یہ جنگ نہیں ہے اور نہ ہی یہ اپنا دفاع ہے ، یہ ظلم اور نسلی کشی ہے ۔عائشہ عمر نے لکھا کہ ہم فلسطین کیلئے دعا کرتے ہیں اور ہم ان بے گناہ جانوں کیلئے دعا کرتے ہیں جو روزانہ ضائع ہورہی ہیں۔

اداکارہ نے لکھا کہ ہم سلامتی کیلئے دعا کرتے ہیں اور ہم دنیا سے حقیقی تصویر دیکھنے کی بھی اپیل کرتے ہیں ۔