پشاور سے ڈرائی پورٹ کی نوشہرہ منتقلی، تاجروں کے مسائل بڑھ گئے

Published On 20 May,2021 08:52 am

پشاور: (دنیا نیوز) پشاور سے ڈرائی پورٹ نوشہرہ منتقل ہونے کے بعد تاجروں کے مسائل بڑھ گئے، نئے ڈرائی پورٹ میں سہولیات کے فقدان سے کاروباری افراد کی پریشانی بڑھ گئی، تاجر کہتے ہیں حکومت ڈرائی پورٹ کے معاملے پر نظر ثانی کرے، اقدام سے اخراجات میں بھی اضافہ ہو گیا۔

پشاور سے ڈرائی پورٹ کو نوشہرہ اضاخیل منتقل کرنے پر کاروباری افراد کی پریشانی بڑھ گئی، ڈرائی پورٹ منتقل ہونے سے ڈرائیور، ایکسپورٹر اور امپورٹرز کو درپیش مسائل میں بھی اضافہ ہو گیا۔

ڈرائی پورٹ کومنتقل کرنے کا منصوبہ سال 2006 میں تیار کیا گیا، افتتاح بھی کر دیا گیا، سرحد چیمبر آف کامرس کے صدر کے مطابق حکومت نے افتتاح تو کر دیا ہے لیکن تاحال مکمل سہولیات فراہم نہیں کی گئیں۔

ڈرائی پورٹ میں سہولیات کی عدم دستیابی پرتاجروں میں بھی بے چینی پائی جا رہی ہے، ان کا کہنا ہے کہ حکومت کے اس اقدام سے جہاں اخراجات بڑھ گئے ہیں وہیں مسائل بھی اضافہ ہورہا ہے۔ صوبائی دارالحکومت پشاورمیں تاحال جدید سہولیات سے آراستہ ایک ڈرائی پورٹ بھی قائم نہیں ہوسکا ہے۔