پشاور: (دنیا نیوز) خیبرپختونخوا اسمبلی کے سپیکر مشتاق غنی کے بیٹے نے سپیکر روم میں ٹک ٹاک ویڈیو بنا ڈالی۔ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
خیبرپختونخوا اسمبلی کے اسپیکر مشتاق غنی کے بیٹے ملک غنی کی سپیکر روم اور سرکاری گاڑیوں میں گھومنے کی ٹک ٹاک ویڈیوز وائرل ہوگئیں۔ سپیکر کے بیٹے ملک غنی نے اسپیکر روم میں ٹک ٹاک ویڈیوز بنائیں جبکہ اسلحہ بردار پولیس اہلکاروں کے ساتھ بھی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہیں۔
اسپیکر کے بیٹے نے خیبرپختونخوا اسمبلی کے علاوہ دیگر سرکاری عمارتوں میں بھی ویڈیوز بنائیں۔ معاملے پر اسپیکر سے رابطہ کرنے کی کوشش کی گئی مگر موقف نہ مل سکا۔