ماہرہ خان کے بطور اداکارہ انڈسٹری میں 10 سال مکمل

Published On 28 June,2021 10:10 am

اسلام آباد: (روزنامہ دنیا) اداکارہ ماہرہ خان نے کہاہے کہ میں نے بطور اداکارہ انڈسٹری میں 10 سال مکمل کرلیے ہیں۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق اداکارہ نے سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی ایک پوسٹ میں بتایا کہ میں نے بطور اداکارہ انڈسٹری میں 10 سال مکمل کرلیے ہیں اور اس دلچسپ سفر پر میں آپ سب کی مشکور ہوں اور میں اسے جاری رکھوں گی۔انہوں نے کہا کہ اپنے اس سفر کے دوران کئی اتار چڑھاؤ آئے ، ایسے لمحات آئے جس میں خود کو تنہا اور ٹوٹا ہوا محسوس کیا جبکہ بہت سے لمحات خوشی سے بھرپور بھی تھے تاہم ان سب کے باوجود میرے مداح کسی مضبوط چٹان کی طرح میرے ساتھ کھڑے رہے ۔

واضح رہے کہ اداکارہ ماہرہ خان کا پہلا ڈرامہ نیت 2011 میں نشر ہوا تھا جسے بہت پسند کیا گیا اس کے بعد ان کے ڈرامے ہمسفر ،شہرِ ذات اور صدقے تمہارے نے ان کو شہرت کی بلندیوں پر پہنچا دیا۔انہوں نے سلور سکرین پر بھی خوب رنگ جمایا، بول ، بن روئے، منٹو، ہو من جہاں، ایٹر ان لاء، رئیس، ورنہ سمیت دیگر فلمیں ان کی شاندار اداکاری کا شاہکار ہیں۔
 

Advertisement