کوئٹہ: (دنیا نیوز) بلوچستان کے علاقے ہوشاب میں دہشت گردوں کا بزدلانہ وار، بارودی سرنگ دھماکے میں ایف سی کا جوان کفایت اللہ شہید ہوگیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردوں نے ہوشاب کے قریب شپک کے مقام پر بارودی سرنگ بچھا رکھی تھی جس سے واٹر باؤزر ٹکرا گیا، دھماکے میں ایف سی کا جوان کفایت اللہ شہید ہوگیا۔ سپاہی کفایت اللہ کا تعلق سبی کے علاقے سے ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردوں کو پکڑنے کے لئے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔