اداکار کو تھیٹر میں کام کرنے کا فائدہ ہوتا ہے: ثانیہ سعید

Published On 29 June,2021 09:39 am

اسلام آباد: (روزنامہ دنیا) اداکارہ ثانیہ سعید کا کہنا ہے کہ کسی بھی اداکار نے اگر تھیٹر میں کام کیا ہو تو اسے فائدہ ضرور ہوتا ہے۔

 میڈیا رپورٹ کے مطابق اداکارہ کا کہنا تھا کہ تھیڑ میں کام اگر نہیں بھی کیا توکوئی بات نہیں دنیا میں بہت سارے اداکار ایسے ہیں جنہوں نے تھیٹر کبھی نہیں کیا تاہم اس کے باوجود وہ بہت بہترین اداکار ثابت ہوئے ہیں۔

مقامی ذرائع ابلاغ کے مطابق ثانیہ نے میڈیا سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ اگر دیکھنے والے کو کسی بھی اداکار کی اداکاری اور ڈائیلاگ ڈلیوری میں ٹھہرا ؤ اور چہرے پر اطمینان نظر آئے تو اس کا مطلب ہے کہ اس کی پریکٹس اور تجربہ بہت زیادہ ہے ۔
 

Advertisement