آل پاکستان ووشو کنگ فو چیمپئن شپ پاکستان آرمی نے اپنے نام کرلی

Published On 29 June,2021 09:15 am

کوئٹہ: (دنیا نیوز) آل پاکستان 23 ویں ووشو کنگ فو چیمپئن شپ پاکستان آرمی کے کھلاڑیوں نے اپنے نام کرلی، کوئٹہ میں ہونے والے مقابلوں میں شریک ووشو سینکروں کھلاڑیوں نے اپنی مہارت کے جوہر دکھلا کر شائقین سے خوب داد لی۔

بلوچستان میں حالات کے بہتر ہوتے ہی کھیلوں کے میدان آباد ہو گئے، کوئٹہ کے ایوب اسٹیڈیم میں ہونے والی 23 ویں نیشنل ووشو کنگ فو چمپین شپ میں ملک کے چاروں صوبوں آزاد کشمیر، گلگت بلتستان اور اسلام آباد کے علاوہ پاکستان آرمی سمیت مختلف محکموں کی 11 ٹیموں کے 300 سے زائد کھلاڑیوں نے حصہ لیا،

چمپین شپ 4 روز تک جاری رہی جس میں پاک آرمی 20 میڈلز لیکر پہلی، واپڈا 17 میڈلز کے ساتھ دوسری جبکہ بلوچستان کی ٹیم نے 13 میڈلز حاصل کر کے تیسری پوزیشن حاصل کی۔

رنگارنگ اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ جام کمال نے کہا کہ بلوچستان میں کھیلوں کے میدانوں کو سجانا حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے۔اختتام پر ووشو کنگ فو چمیپن شپ میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنےوالے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے گئے۔
 

Advertisement