فیصل آباد: مارکیٹوں کے فٹ پاتھوں پر دکانداروں کا قبضہ، شہریوں کا چلنا محال

Published On 29 June,2021 08:54 am

فیصل آباد: (دنیا نیوز) فیصل آباد کمرشل سنٹرز نے اپنے ہیوی جنریٹرز سڑکوں اور فٹ پاتھوں پر رکھ کر کاروبار شروع کر دیا ہے جس سے مارکیٹ آنے والے شہریوں کا چلنا محال ہو گیا ہے خصوصا خواتین شدید مشکلات سے دوچار ہیں۔

فیصل آباد کی معروف شاہراہیں ہوں یا مارکیٹوں کے فٹ پاتھم ہر طرف یہی مناظر دیکھنے میں آ رہے ہیں، لوگوں کے پیدل چلنے کی جگہوں پر تاجروں نے اپنے ہیوی جنریٹرز رکھ کر نہ صرف پیدل چلنے والوں کو سڑک پر چلنے پر مجبور کر دیا بلکہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی سمیت یہ دھواں چھوڑتے جرنیٹرز ماحولیاتی آلودگی کا باعث بھی بن رہے ہیں۔

شہری پریشان ہیں کہ یہی صورتحال پورے شہر کی ہو چکی ہے لیکن انتظامیہ لاعلم کیوں ہے اور ایسے تاجروں کے خلاف کارروائی کیوں نہیں کرتی، معاملے پرچیف آفیسر میٹروپولیٹن کارپوریشن کہتے ہیں کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔

ہیوی جرنٹیرز کو کمرشل سنٹرز کے باہر رکھنا نہ صرف خطرے کا باعث ہے بلکہ عمارتیں تعمیر کرنے کے قوانین کی بھی کھلم کھلا خلاف ورزی ہے۔
 

Advertisement