لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان کے معروف اداکار اعجاز اسلم کو شہر قائد میں عیدالاضحیٰ سے قبل سٹریٹ کرائمز کی بڑھتی وارداتوں نے تشویش میں مبتلا کردیا ہے۔
اداکار اعجاز اسلم نے سوشل میڈیا سائٹ ٹوئٹرپر ایک پیغام میں کہا کہ کراچی میں عید سے پہلے سٹریٹ کرائمز میں اضافہ ہونا ایک معمول کی بات ہے۔ ہمارے حکام اس پر قابو پانے میں قاصر کیوں ہیں یہ ایک بہت بڑی تشویش کی بات ہے۔
The rising street crime in Karachi pre eid is a norm now , why our authorities are unable to control this is a major concern,yesterday in DHA all the customers sitting outside the restaurant were looted & looters ran away easily!! @ShahzadQPTI @MuradAliShahPPP ??
— aijaz aslam (@aijazz7) July 14, 2021
انہوں نے ڈکیتی کی واردات کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ کل ریستوراں کے باہر بیٹھے تمام لوگوں کو لوٹ لیا گیا اور لٹیرے آسانی سے بھاگ گئے۔
انہوں نے یہ ٹوئٹ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کو ٹیگ کرتے ہوئے کی۔
Besides this stealing of side view mirrors from cars , sound systems theft from cars is very common, why there is no strict punishment on these crimes , people loose their hard earned money
— aijaz aslam (@aijazz7) July 14, 2021
اداکار نے لکھا کہ گاڑیوں سے ساؤنڈ سسٹم، بیک ویو مرر کی چوری بھی بہت عام ہے ، کیوں ان جرائم پر کوئی سخت سزا نہیں دی جاتی ہے۔ اس چوری کی وجہ سے لوگ اپنی محنت سے کمائی گئی رقم کو کھو دیتے ہیں۔