فحش فلمیں بنانے کا الزام، بالی ووڈ اداکارہ شلپا سیٹھی کا شوہر گرفتار

Published On 21 July,2021 05:25 pm

ممبئی: (ویب ڈیسک) انڈین پولیس نے فحش فلمیں بنانے کے الزام میں بالی ووڈ کی معروف اداکارہ شلپا سیٹھی کے شوہر راج کندارا کو گرفتار کر لیا ہے۔

انڈین میڈیا کا کہنا ہے کہ گزشتہ چند سالوں میں راج کندرا پر یہ الزامات بھی لگتے رہے ہیں کہ وہ فلموں میں کام دلوانے کا دھاکہ دے کر لڑکیوں کی فحش فلمیں بناتے ہیں، تاہم اب یہ پہلا موقع ہے جب پولیس نے انھیں باقاعدہ طور پر گرفتار کرکے ان کیخلاف کیس درج کر لیا ہے۔

ان کی گرفتاری 19 جولائی کو عمل میں لائی گئی تھی، پولیس نے انھیں عدالت کے روبرو پیش کیا جہاں سے راج کندرا کا 23 جولائی تک ریمانڈ دیدیا گیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق شلپا شیٹی کے خاوند کیخلاف مقدمے میں خواتین کو تذلیل کرنے جیسے الزامات عائد کئے گئے ہیں۔

اس کے علاوہ ان کیخلاف درج مقدمے میں پورنو گرافی کا الزام بھی عائد کیا گیا ہے۔ اس اہم معاملے کی کرائم برانچ تفتیش شروع کر رہی ہے۔

پولیس کا دعویٰ ہے کہ راج کندرا کیخلاف ٹھوس شواہد موجود ہیں۔ تاہم یہ شواہد ابھی تک میڈیا کے سامنے نہیں لائے گئے ہیں۔