بالی ووڈ اداکارہ راکھی ساونت کو کتوں نے گھیر لیا، ویڈیو وائرل

Published On 23 August,2021 08:43 pm

ممبئی: (ویب ڈیسک) انڈین فلم انڈسڑی کی معروف اداکارہ راکھی ساونت شوٹنگ کرنے جا رہی تھیں کہ اچانک سٹوڈیو میں موجود کتے ان کے پیچھے پڑ گئے، اس موقع کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو چکی ہے۔

راکھی ساونت نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر ویڈیو شیئر کی ہے، اس میں نظر آ رہا ہے کہ دو کتے ان کے پیچھے پیچھے چل رہے ہیں۔

راکھی ساونت نے اپنی ویڈیو کیساتھ لکھا کہ میں بگ باس ہاوس میں انٹری کیلئے جارہی تھی تو اچانک میرے پیچھے کتے پڑ گئے۔

بالی ووڈ اداکارہ کے پیچھے کتے پڑنے کی ویڈیو دیکھتے ہی دیکھتے سوشل میڈیا پر وائرل ہو چکی ہے۔ لوگ اس ویڈیو کو دیکھ کر بہت محظوظ ہو رہے ہیں۔

 

Advertisement