ابھیشیک بچن فلم کی شوٹنگ کے دوران زخمی، ہسپتال منتقل

Published On 23 August,2021 08:53 pm

ممبئی: (ویب ڈیسک) بالی ووڈ سٹار ابھیشیک بچن ایک فلم کی شوٹنگ کے دوران زخمی ہو گئے ہیں، ان کے دائیں ہاتھ میں شدید چوٹ آنے کے بعد انھیں ممبئی کے لیلا وتی ہسپتال میں داخل کرا دیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ ابھیشیک بچن ان دنوں تامل فلم ‘’اوتھھا سیرو پوسائز 7’’ کے ہندی ری میک کی شوٹنگ میں مصروف ہیں، دوران شوٹنگ ان کا ہاتھ زخمی ہو گیا۔ وہاں موجود عملے نے فوری طور پر ریسکیو کو سیٹ پر بلایا جنہوں نے موقع پر طبی امداد دے کر بالی ووڈ سٹار کو ہسپتال منتقل کر دیا ہے۔

بتایا جا رہا ہے کہ ابھیشیک بچن کا ممبئی کے لیلا وتی ہسپتال میں علاج کیا جا رہا ہے۔ ڈاکٹروں نے انھیں طویل آرام کا مشورہ دیا ہے۔

ابھیشیک بچن کی خیریت دریافت کرنے ان کے والد امیتابھ بچن اور بہن شیوتا بچن ہسپتال پہنچے اور ان کی خیریت دریافت کی۔