حرا سومرو کی منال اور احسن کی ڈھولکی کی تقریب پر تنقید

Published On 09 September,2021 12:46 pm

لاہور:(روزنامہ دنیا )اداکارہ حرا سومرو کی جانب سے اداکارہ منال خان اور احسن محسن اکرام کی ڈھولکی کی تقریب پر سخت تنقید کی گئی ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق حرا سومرو نے انسٹا گرام سٹوری پر منال خان اور احسن محسن کی ایک ڈانس ویڈیو شیئر کی اور لکھا کہ ‘اگر میں غلط ہوں تو مجھے معاف کیجئے گا، پر ماہِ محرم میں ناچ گانے پر حکومت کی جانب سے سختی سے پابندی ہونی چاہیے اور مسلمان ہونے کے ناطے احترام سب پر لازم ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ لوگ ٹک ٹاک بنا رہے ہیں، اچھل اچھل کر ویڈیوز بن رہی ہیں، اگر آپ کے گھر کسی کا انتقال ہوا ہوتا تو کیا یہی ہوتا؟۔
 

Advertisement