انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر 40 پیسے مہنگا

Published On 09 September,2021 12:31 pm

کراچی: (دنیا نیوز) ڈالر کی پھر اونچی اڑان، انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں 40پیسے کا اضافہ ہوا۔

کاروباری ہفتے کے چوتھے روز ڈالر 40 پیسےاضافے کے ساتھ 167 روپے 65 پیسے پر ٹریڈ ہوا۔ یاد رہے کہ امریکی کرنسی کی قیمت گذشتہ روز 38 پیسے کم ہوئی تھی جس کے بعد 167 روپے 63 پیسے سے کم ہو کر 167 روپے 25 پیسے پر فروخت ہوئی تھی۔