کراچی: (دنیا نیوز) زرمبادلہ کے ذخائر ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے ہیں۔
سٹیٹ بینک نے ایک اعلامیہ میں بتایا گیا کہ آئی ایم ایف سے 2 ارب 75 کروڑ 18 لاکھ ڈالر موصول ہوئے،27 اگست تک بیرونی قرض کی مد میں18.40 کروڑ ڈالر کی ادائیگی کی گئی۔
ادائیگی کے بعد سٹیٹ بینک کے زخائرمیں 2.56 ارب ڈالر اضافہ ہوا، سٹیٹ بینک کے ذخائر بڑھ کر ملکی تاریخ کی بلند سطح 20 ارب 14 کروڑ ڈالر سے تجاوز کرگئے۔
سٹیٹ بینک کے مطابق کمرشل بینکوں کے زخائر 4.20 کروڑ ڈالر اضافے سے 7 ارب 8 کروڑ 21 لاکھ ڈالر ہوگئے ہیں،مجموعی ملکی ذخائر 2.60 ارب ڈالر اضافے سے 27ارب 22 کروڑ ڈالر کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ چکے ہیں ۔