اداکارہ سونیا حسین کا اپنی میوزک ویڈیو کی چوری پر ناراضی کی بجائے محبت کا پیغام

Published On 09 September,2021 03:37 pm

لاہور: (ویب ڈیسک) اداکارہ سونیا حسین نے میوزک ویڈیو کی چوری کے معاملے کو نظر انداز کرتے ہوئے سرحد پار محبت کا پیغام دے دیا۔

رپورٹ کے مطابق میوزک ویڈیو  کی جانا  میں اداکارہ سونیا حسین اور محسن عباس حیدر نے فن کے جوہر دکھائے ہیں تاہم اس کامیابی کی خوشی اس وقت ماند پڑ گئی جب انکشاف ہوا کہ ان کی اس ویڈیو کو فریم بائی فرہم بھارت میں کاپی کیا گیا ہے۔

بھارتی گلوکار برھام نے اپنے گانے  موڈ ہیپی  میں پاکستانی گانے کی پوری کی پوری نقل بنا ڈالی، اور یہ ایسی ہے کہ ایک ایک سین پاکستانی ویڈیو کی طرح فلمایا گیا ہے۔ پاکستانی ویڈیو کے ڈائریکٹر نبیل قریشی نے اس معاملے پر اپنے جذبات کا اظہار کیا تاہم جب سونیا حسین کا ردعمل آیا تو وہ انتہائی حیران کن تھا۔

سونیا حسین کا کہنا تھا کہ ایسے پیغام کا حصہ بننا اعزاز ہے جو غیرت کے نام پر قتل کی ہولناکیاں واضح کرتا ہے، ہم مل کر اس بیمار ذہنیت کو پورے جنوبی ایشیا سے ختم کرنے کا سبب بن سکتے ہیں۔ اس فنکار کیلئے ڈھیروں محبت جس نے اس پیغام کو سرحد پار دوبارہ تقویت بخشی۔
 

Advertisement