پاکستان پٹرولیم لمیٹڈ نے سندھ میں گیس کا نیا ذخیرہ دریافت کر لیا

Published On 09 September,2021 01:03 pm

کراچی: (دنیا نیوز) پاکستان پٹرولیم لمیٹڈ نے سندھ میں لطیف بلاک سے گیس کا نیا ذخیرہ دریافت کر لیا۔

پاکستان پٹرولیم لمیٹڈ کے جاری اعلامیہ کے مطابق کمپنی نے سندھ میں لطیف بلاک سے گیس کا نیا ذخیرہ دریافت کرلیا ہے، ابتدائی نتائج کے مطابق ذخیرے سے 13 اعشاریہ 7 ایم ایم سی ایف ڈی گیس نکلنے کی توقع ہے۔ کمپنی نے گیس کی تلاش کے لئے 11 ہزار 350 فٹ کھدائی کی، لطیف بلاک میں پاکستان پٹرولیم لمیٹڈ کا حصہ 33 فیصد اور ای این آئی کا حصہ بھی 33 فیصد ہے۔

ماہرین کے مطابق گیس کے اس نئے ذخیرے کی دریافت سے طلب کو پورا کرنے میں کچھ مدد ضرور ملے گی۔
 

Advertisement