مرد نہیں خواتین نے مجھے گرا ہوا بنا کر پیش کیا: ملیکا شراوت

Published On 15 September,2021 12:19 pm

ممبئی: (روزنامہ دنیا) بالی وڈ کی بولڈ اداکارہ ملیکا شراوت کا کہنا ہے مردوں نے نہیں عورتوں نے ہمیشہ مجھے گری ہوئی عورت بنا کر پیش کیا ہے۔

میڈیا رپور ٹ کے مطابق ایک انٹر ویو میں بولڈ اداکارہ ملیکا شراوت نے کہا کہ سکرین پر بوسہ دینے اور مختصر لباس پہننے پر میڈیا نے مجھے گری ہوئی عورت بنا کر پیش کیا لیکن اب بھارتی معاشرے میں سوچ تبدیل ہوئی ہے ، لوگوں میں زیادہ برداشت کا رویہ پیدا ہو گیا ہے ۔

ملیکا شراوت نے کہا کہ مردوں سے کبھی کوئی مسئلہ نہیں ہوا اور میڈیا میں بھی خواتین نے مجھے نشانہ بنایا، مردوں نے ہمیشہ میری تعریف کی لیکن میں سمجھ نہیں سکی کہ یہ خواتین میرے خلاف کیوں ہیں اور میرے لیے اتنی گندی سوچ کیوں رکھتی ہیں۔ملیکا شراوت نے کہا کہ اس وجہ سے میں نے بھارت کو چھوڑ دیا کیونکہ میں کچھ وقت کیلئے بریک لینا چاہتی تھی۔
 

Advertisement