سینما گھروں میں 2 سال بعد پاکستان کی پہلی فلم ریلیز

Published On 21 November,2021 10:16 am

لاہور: (دنیا نیوز) کورونا کیسز میں نمایاں کمی کے بعد سینما گھروں کے کھلنے کے 3 ہفتے بعد پہلی پاکستانی فلم "کھیل کھیل میں" ریلیز کر دی گئی۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق ملکی سینماوں میں تقریبا 2 سال بعد کوئی پاکستانی فلم ریلیز کی گئی ہے۔اس سے قبل سال 2020 کے آغاز پر پاکستانی فلمیں ریلیز کی گئی تھیں۔ ملک بھر میں کورونا وبا کے سبب مارچ 2020 کے آغاز میں سینما گھر بند کر دیئے گئے تھے۔

مذکورہ فلم میں سجل علی اور بلال عباس نے مرکزی کردار ادا کیا ہے جبکہ دیگر نمایاں فنکاروں میں مرینا خان، ثمینہ احمد، جاوید شیخ اور منظر صہبائی شامل ہیں۔