پی ایس ایل کی ڈرافٹنگ آٹھ دسمبر کو لاہور میں کروانے کا فیصلہ

Published On 23 November,2021 01:17 pm

لاہور: (دنیا نیوز) پاکستان کرکٹ بورڈ نے پی ایس ایل کی ڈرافٹنگ آٹھ دسمبر کو لاہور میں کروانے کا فیصلہ کیا ہے۔

چئیرمین پی سی بی رمیز راجا کی زیر صدارت پی ایس ایل سیون پر اہم اجلاس ہوا جس میں پاکستان سپر لیگ کے مقابلے جنوری کے آخری ہفتے میں شروع کروانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، پی ایس ایل سیون کے افتتاحی میچ کے لیے 25 جنوری اور 26 جنوری کی تاریخ زیر غور ہے۔

ذرائع کے مطابق پی ایس ایل میں شرکت کے لیے غیر ملکی کھلاڑی پندرہ جنوری سے آنا شروع ہوں گے، تمام ٹیموں کو پندرہ جنوری سے کراچی کے نجی ہوٹل میں رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ پی ایس ایل کے مقابلے پانچ فروری سے لاہور میں شروع ہونے کا امکان ہے جبکہ پی ایس ایل کا فائنل قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

 

Advertisement