آئی سی سی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی،شاہین آفریدی پر جرمانہ عائد

Published On 21 November,2021 04:53 pm

لاہور:(دنیا نیوز)انٹرنیشنل کرکٹ کونسل(آئی سی سی ) کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر شاہین شاہ آفریدی پر جرمانہ عائد کردیا گیا ہے۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر شاہین آفریدی آئی سی سی کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی کے مرتکب قرار ،آئی سی سی نے میچ فیس کا پندرہ فیصد جرمانہ عائد کر دیا ہے۔

شاہین آفریدی نے آئی سی سی کوڈ آف کنڈکٹ لیول ون کی خلاف ورزی کی جبکہ آئی سی سی نے ایک ڈی میڑٹ پوائنٹ بھی دے دیا ۔

شاہین آفریدی نے دوسرے ٹی 20میچ میں بنگلہ دیشی کھلاڑی کی جانب دانستہ طور پر گنید پھینکی تھی جبکہ پاکستانی باؤلر نے میچ کے بعد بنگلہ دیش کے کھلاڑی عفیف حسین سے معذرت بھی کی تھی اور اب شاہین نے اپنی غلطی کا اعتراف کر لیا ہے۔

واضح رہے کہ بنگلہ دیش کے خلاف پہلے ٹی 20میچ میں حسن علی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کے مرتکب قرار پائے تھے۔

Advertisement