معروف بھارتی اداکار جی کے پلائی چل بسے

Published On 31 December,2021 10:17 pm

ممبئی:(ویب ڈیسک)بھارت کے معروف اداکار جی کے پلائی 97سال کی عمر میں چل بسے ۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ملیالم انڈسٹری کے نامور اداکارجی کے پلائی نے 31 دسمبر کی صبح اپنی زندگی کی آخری سانسیں لیں۔ ان کی آخری رسومات بھی آج ہی ان کےآبائی علاقے میں ادا کردی گئی ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکار کی موت کی وجہ زائد العمری کے باعث ہونے والی بیماریوں کو بتایا جارہا ہے۔

خیال رہے کہ اداکار جی کے پلائی شوبز میں شامل ہونے سے قبل بھارتی آرمی اور بھارتی نیوی میں خدمات سرانجام دے چکے تھے۔ انہوں نے 1954 میں فلم ڈیبیو کیا تھا۔ وہ 325 سے زائد فلموں اور ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھا چکے تھے۔
 

Advertisement