معروف گلوکارہ آئمہ بیگ خطرناک حادثے سے بال بال بچ گئیں

Published On 04 January,2022 06:17 pm

لاہور:(ویب ڈیسک) اپنی سریلی آواز کی وجہ سے بہت کم عرصے میں گلوکاری کی دنیا میں نام بنانے والی آئمہ بیگ دوران کانسرٹ خطرناک حادثے سے بال بال بچ گئیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹس پر آئمہ بیگ کے کانسرٹ کی ویڈیو وائرل ہوئی جس سے واضح ہوتا ہے کہ وہ کیسے خوفناک حادثے سے خود کو بچانے میں کامیاب رہیں۔

وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ گلوکارہ کنسرٹ کے دوران شائقین سے بھرے ہال میں گانا گارہی تھیں جب اچانک سٹیج پر ان کے سامنے آگ کا تیز شعلہ بھڑک اٹھا۔

جیسے ہی آگ کا شعلہ بھڑکا آئمہ بیگ نے اپنے چہرے کو فوری طور پر پیچھے کرلیا اور اس طرح وہ خطرناک حادثے سے بچ گئیں۔ گلوکارہ آگ کے شعلے کو دیکھ کر خوفزدہ ہوگئیں اور گانا روک کر پیچھے ہٹ گئیں۔

اس خوفناک حادثے کے کنسرٹ انتظامیہ کے لوگ بھی سٹیج پر آگئے جبکہ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی اس ویڈیو پر لوگ تشویش کا اظہار کرتے ہوئے گلوکارہ کو مزید احتیاط برتنے کا مشورہ دیتے رہے۔
 

Advertisement