شنیرا اکرم کی ایک تصویر نے کروڑوں پاکستانیوں کے دل جیت لئے

Published On 05 January,2022 07:06 pm

لاہور:(ویب ڈیسک) پاکستان میں سماجی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے والی سابق کپتان وسیم اکرم کی آسٹریلوی اہلیہ شنیرا اکرم کی شدید سرد موسم میں ٹھٹھرنے والے معصوم بچے کی مدد کرنے کی ایک تصویر نے کروڑوں پاکستانیوں کے دل جیت لئے ۔

تفصیلات کے مطابق سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم کی اہلیہ اور پاکستانیوں کی بھابھی شنیرا اکرم جو کہ ملک میں اپنے سماجی کاموں کی وجہ سے کافی متحرک دکھائی دیتی ہیں ، کراچی کے ساحل پر گندگی کے ڈھیر ہوں یا پھر ملک میں مشکلات کے شکار سیلاب زدگان کی مدد وہ ہر وقت اپنے آپ کو ان کاموں میں مصروف رکھنے کا ہنر جانتی ہیں۔

شنیرا اکرم نے پاکستان کو محفوظ ترین ملک قرار دے دیا

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک تصویر شیئر کی جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ شنیرا اکرم ایک معصوم بچے کے ساتھ محو گفتگو ہیں ، اس تصویر میں نظر آنے والا بچہ انہیں دیکھ کر کافی خوش ہورہا ہے ۔

ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وسیم اکرم کی اہلیہ نے کہا کہ بہت خوشی ہے ہر کوئی کراچی کے موسم سے محظوظ ہو رہا ہے ، لیکن یاد رکھیں وہاں بہت سے لوگ اس وجہ سے بھی پریشان ہیں کہ ان کے پاس زیب تن کرنے کے لئے گرم کپڑے موجود نہیں ۔

شنیرا اکرم کا پاکستان میں رہنا کیوں مشکل تھا؟وجہ خود ہی بتادی
انہوں نے درخواست کرتے ہوئے مزید لکھا کہ اگر آپ کے پاس اضافی کپڑے، کمبل یا تولیے موجود ہیں تو ایسے لوگوں کی مدد کرکے مشکلات کم کرسکتے ہیں ۔

شنیرا اکرم نے لکھا کہ بہت سے بچوں کی طرح بارش نے تو اس خوبصورت لڑکے  کے چہرے پر مسکراہٹ نہیں بکھیری لیکن اس ( جیکٹ ) نے یہ کام کردکھایا ہے۔

 

Advertisement