جنوبی کوریا کی معروف اداکارہ 31 سال کی عمر میں چل بسیں

Published On 05 January,2022 08:58 pm

سیئول:(ویب ڈیسک) جنوبی کوریا کی معروف اداکارہ کم می سو 31 سال کی عمر میں چل بسیں۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق جنوبی کوریا کے ڈرامہ سنوڈراپ میں معاون اداکارہ کا کردار ادا کر نے والی کم می سو کی اچانک موت کی خبر کی تصدیق کردی گئی جبکہ موت کی وجہ تاحال معلوم نہ ہوسکی۔

میڈیا رپورٹس میں مزید بتایا گیا کہ اداکارہ کی اچانک موت کی وجہ سے ان کا خاندان شدید صدمے سے دوچار ہے جبکہ اداکارہ کے ذرائع کی جانب سے لوگوں پر زور دیا گیا کہ وہ موت کے بارے میں غلط معلومات پھیلانے سے گریز کریں۔
 

Advertisement