شکرگڑھ:(دنیا نیوز)بھارتی اداکاروں ہربی سنگھ اور ہردیپ سنگھ نے کہا ہے کہ پاکستانیوں سے جتنا پیار ملا ، اتنا آج تک کہیں سے نہیں ملا ۔
پاکستان کے دورہ پر آئے ہوئے بھارتی اداکاروں نے شکر گڑھ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ پاک دھرتی ہے ، یہاں بابا نانک نے زندگی گزاری ۔
ہردیپ سنگھ کا کہنا تھا کہ پاکستانیوں کی محبت کو الفاظ میں بیان کرنا ممکن نہیں ۔
پاکستان کے سینئر کامیڈین افتخار ٹھاکر نے کہا کہ بھارتی فنکار دوستوں سے ملنے کی خوشی میں رات نیند بھر نیند نہیں آئی تھی۔
 

 
			 
			 
			 
			 
			 
			 
			 
			 
  
 
          
		   
         
		   
         
		   
  
  
  
  
  
  
  
  
  
  
  
  
 
