لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان کی معروف اداکارہ علیزے شاہ نے خود پر تنقید کرنے والوں کو کھری کھری سنا دیں۔
انٹرویو کے دوران علیزے شاہ نے خود پر کی جانے والی تنقید پر بات کی اور ساتھ ہی اپنے کیریئر اور ذاتی زندگی کے متعلق بھی بتایا ہے۔
اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ میں ابھی صرف 19 سال کی ہوں اور میں سماجی رابطوں سے پرہیز ہی کرتی ہوں کیونکہ زبان اور میرے الفاظ ایک دوسرے کا ساتھ نہیں دیتے ہیں۔ہ مجھے اب تک متعدد مرتبہ تنقید کا نشانہ بنایا جاچکا ہے لیکن میں سمجھتی ہوں کہ ان سب پر خاموش رہنا زیادہ بہتر ہے کیونکہ لوگ 2 دن میں معملات بھول جاتے ہیں۔
اداکارہ کا مزید کہنا تھا کہ لوگ تو تنقید کر کے بھول جاتے ہیں لیکن سوچتے نہیں کہ کسی کی زندگی اس سے کتنی متاثر ہوسکتی ہے۔
علیزے شاہ نے بتایا کہ حال ہی میں ان کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر لیک ہونے کے بعد انہیں آئٹم سانگ کی پیشکش بھی ہوئی تھی۔ میرا سگریٹ پینا لوگوں کے لئے اس بات کی دلیل تھا کہ میں آئٹم سانگ کرنے کے لئے بالکل تیار ہوں لیکن لوگ یہ بات نہیں جانتے ہیں کہ اس وقت میری فیملی بھی میرے ساتھ تھی۔ جس روز میری ویڈیو لیک ہوئی تھی اس دن گاڑی میں میری فیملی بھی میرے ساتھ تھی اور جب میرے گھروالوں کو میری اس عادت سے کوئی مسئلہ نہیں تھا تو پھر کسی اور کو بھی نہیں ہونا چاہیئے۔
اداکارہ نے اپنے کیریئر کے متعلق بات کرتے ہوئے بتایا کہ اب تک کا سب سے بہترین پراجیکٹ ’’عہد وفا‘ رہا ہے جس سے میری شہرت میں بہت اضافہ ہوا تھا لیکن اس سے پہلے بھی لوگ مجھے جانتے تھے اور میرا کام پسند کرتے تھے۔
انہوں نے بتایا کہ وہ انڈسٹری کے نامور فنکاروں کے ساتھ ان کے پراجیکٹ جاری ہیں جس کی آدھی شوٹنگ کشمیر میں کی جائیگی۔