دو سے تین کب ہوں گے؟ منشا پاشا نے دلچسپ جواب دیکر حیران کر دیا

Published On 01 April,2022 08:24 pm

لاہور: (ویب ڈیسک) اداکارہ منشا پاشا اور ان کے شوہر جبران ناصر دو سے تین کب ہوں گے؟ مداح نے سوال کر لیا۔

منشا پاشا نے حال ہی میں اپنے شوہر جبران ناصر کے ساتھ انسٹاگرإم پر ایک تصویر شئیر کی ہے جس پر اداکارہ کے مداحوں نے اس سے جلد خوشخبری سننے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔

منشا پاشا نے اس تصویر کے کیپشن میں لکھا ہے ہم دونوں۔

جہاں اس خوبصورت جوڑی کے تصویر پر ان کے مداح ان کی تعریف کر رہے ہیں وہیں ایک مداح نے اداکارہ سے سوال کیا کہ آپ دو سے تین کب ہو رہے ہیں۔

تاہم اداکارہ نے مداح کی جانب سے پوچھے گئے ایک سوال کا دلچسپ انداز میں جواب دے کر سب کو ہنسنے پر مجبور کر دیا ہے۔

منشا پاشا نے اس سوال پر ہنستے ہوئے جواب دیا کہ ابھی تو پارٹی شروع ہوئی ہے۔
 

Advertisement