بالی ووڈ اداکارہ تنوشری دتا کار حادثے میں زخمی

Published On 06 May,2022 08:57 am

ممبئی: (روزنامہ دنیا) بالی ووڈ اداکارہ تنوشری دتا کار بریک فیل ہونے کے باعث حادثے کا شکار ہو کر اپنی ٹانگ زخمی کروا بیٹھیں۔

تنوشری دتا مذہبی رسومات کی ادائیگی کیلئے مندر جارہی تھیں کہ راستے میں ٹریفک حادثہ پیش آیا، گاڑی کا بریک فیل ہونے سے اداکارہ بری طرح زخمی ہوئیں جنہیں فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا۔

تنوشری نے سماجی رابطے کی فوٹو اور ویڈیو شیرنگ ایپ پر اپنی زخمی ٹانگ کی تصویر شیئر کی اور مداحوں کو واقعے کے حوالے سے بتایا۔ ڈاکٹروں نے تونشری کی ٹانگ پر ٹانکے بھی لگائے۔