ممبئی: (روزنامہ دنیا) بالی ووڈ کو سپر ہٹ فلمیں دینے والی لیجنڈری اداکارہ ممتاز نے اداکار شمی کپور سے شادی سے انکار کی اصل وجہ بتا دی۔
بالی ووڈ میں قدم رکھنے کے فوراً بعد ہی اداکارہ ممتاز چھا گئی تھیں، یہ بات مشہور ہے کہ شمی کپور اور ممتاز کا اس وقت افیئر تھا اور اداکار نے ان سے شادی کی خواہش کا اظہار بھی کیا تھا۔ تاہم، ممتاز نے شمی سے شادی سے انکار کر دیا تھا۔ ممتاز نے اصل وجہ بتائی کہ شمی کو ان سے سچا پیار تھا لیکن کپور خاندان بہت سخت تھا اور وہ سب کچھ چھوڑنے ، اس سے شادی کرنے اور گھر بسانے کیلئے تیار نہیں تھیں۔
ممتاز نے کہا کہ میں نے 17 سال کی عمر میں انڈسٹری جوائن کی تھی، اس لیے میری زندگی میں اتنی جلدی سب کچھ چھوڑ دینا ممکن نہ تھا اور میرے انکار پر لوگوں کو یقین نہیں آرہاتھا۔اداکارہ نے مزید کہا کہ جب شمی کو انکار کیا تو وہ شک کرنے لگا کہ مجھے اُن سے محبت نہیں تھی اور میں ایک بڑی ہیروئن بننا چاہتی ہوں۔