کنگنا رناوت بالی ووڈ فلموں کی مسلسل ناکامی پر شدید برہم

Published On 17 May,2022 09:01 am

ممبئی: (روزنامہ دنیا) بالی ووڈ اداکارہ کنگنا رناوت جنوبی بھارتی فلموں کے سامنے بالی ووڈ فلموں کی مسلسل ناکامی پر شدید برہم ہوگئیں۔

بھارتی میڈیا کو ایک حالیہ انٹرویو کے دوران کنگنا نے کہا کہ وہ محسوس کرتی ہیں کہ کس طرح ہندی فلموں کے اداکاروں کے بچوں کو فلموں میں موقع دیکر باصلاحیت لوگوں کو محروم رکھا جاتا ہے۔

اداکاروں کے بچوں پر کڑی تنقید کرتے ہوئے بالی ووڈ کوئن کا کہنا تھا کہ ان کا اپنے فن کے سلسلے میں فلم بینوں سے کوئی تعلق نہیں ہوتا اور یہی وجہ ہے کہ ہندی فلمیں ساتھ کی فلموں کا مقابلہ نہیں کر پارہی ہیں۔

کنگنا کا کہنا تھا کہ جنوبی بھارت کے اداکار اپنی فلم کی کہانی اور فلم بینوں کے ساتھ مکمل طور پر جڑے ہوتے ہیں، جبکہ ہندی فلموں کے اداکاروں کے بچے ابلے ہوئے انڈوں کی طرح ہوتے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ ان فلموں کے ہندی ترجمہ والی فلموں نے بھی بالی ووڈ فلموں کو پچھاڑ کر رکھ دیا۔
 

Advertisement