بھارت کی 21 سالہ اداکارہ پلاسٹک سرجری کے دوران ہلاک

Published On 17 May,2022 05:48 pm

ممبئی:(ویب ڈیسک) بھارتی کنٹر فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ چیتنا راج پلاسٹک سرجری کے دوران ہلاک ہوگئی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق 21 سالہ اداکارہ کے اہل خانہ نے الزام لگایا کہ ڈاکٹر شیٹی کے کاسمیٹک سینٹر کی لاپرواہی کی وجہ سے اس کی موت ہوئی، مبینہ طور پر چیتنا کی 16 مئی کو وزن میں کمی کے لئے سرجری ہوئی تھی، جس کے فوراً بعد انہیں سانس لینے میں دشواری کا سامنا کرنا پڑا۔

مقامی میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا کہ اداکارہ کے پھیپھڑوں میں سیال جمع ہو گیا تھا جس کی وجہ سے وہ سانس لینے میں دشواری کا شکار ہو گئی تھی۔ تاہم جس کاسمیٹک ہسپتال میں ان کا آپریشن ہوا تھا وہاں کوئی آئی سی یو دستیاب نہیں تھا، اس کے بعد فوری طور پر منجوناتھ نگر کے کاڈے ہسپتال منتقل کیا گیا لیکن وہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دیا۔

کچھ رپورٹس میں یہ بھی بتایا گیا کہ اداکارہ نے اپنے والدین کے علم کے بغیر سرجری کروائی تھی اور جب وہ پیچیدگیوں کا سامنا کرنے کے بعد واپس داخل ہوئی تھیں تب بھی انہوں نے انہیں مطلع نہیں کیا تھا۔

کاڈے ہسپتال کے ڈاکٹروں نے مبینہ طور پر کہا کہ چیتنا کو دل کا دورہ پڑا ہے، ہسپتال پہنچنے پر ڈاکٹروں نے اس کا معائنہ کیا جس کے بعد دیکھا کہ اس کی نبض نہیں چل رہی۔ جلد ہی انہوں نے سی پی آر شروع کیا اور تقریباً 45 منٹ تک کوشش کرنے کے بعد ڈاکٹروں نے اداکارہ کو مردہ قرار دے دیا۔
 

Advertisement