ممبئی: (روزنامہ دنیا) مشہور جنوبی بھارتی اداکار پربھاس کے مداح نے اداکار کو ان کی نئی فلم‘ ‘سالار’’ کی جھلک جاری نہ کرنے پر خودکشی کی دھمکی دے دی۔
فلم باہوبلی کے مرکزی اداکار پربھاس کو ان کے ایک دیوانے مداح نے دھمکی آمیز خط ارسال کیا ہے جوکہ سوشل میڈیا پر بھرپور وائرل ہو رہا ہے۔ اداکار خط میں پربھاس کے مداح نے لکھا ہے کہ ’اگر سالار کے میکرز نے فلم کے حوالے سے جلد کوئی اپ ڈیٹ جاری نہ کی تو وہ اپنی زندگی کا خاتمہ کر لیں گے۔ مداح نے مزید لکھا کہ ’ہم پہلے ہی دکھی ہیں۔